بھارتی میڈیا ابھی تک بالی ووڈ سے باہرنہیں آیا، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شاہد آفریدی نے بھارتی میڈیاکو آڑے ہاتھوں لے لیا
شاہد خان آفریدی کی امیدیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں سے بہت امیدہے۔ باڈی لینگویج بہت زیادہ اہم کردار ادا کرے گی اور کھلاڑیوں کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: محفوظ جیل منصوبہ ، پنجاب کی 43 جیلوں میں 9ہزار سے زائدجدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ
اچھی کرکٹ کی توقعات
شاہد آفریدی نے کہا کہ امید ہے آج اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ کھلاڑیوں کو کسی چیز کو نیگٹو نہ آنے دیں۔ بھارتی میڈیا ابھی تک بالی ووڈ سے باہر نہیں آیا۔ لیگ میں بھارت کی جانب سے جو کچھ ہوا، اس سے اچھا پیغام نہیں گیا۔ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔
پاک بھارت میچ کی اہمیت
محمد یوسف نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ اسپیشل ہوتا ہے۔ اس میچ میں جذبے کے ساتھ کھیلنا ہو گا۔ بہت سے کھلاڑی اس میچ میں ہیرو بنے۔ کھلاڑی کوشش کریں کہ وہ خود اچھا کھیلیں۔








