آئی فون 17 بھی وائز مارکیٹ کے ذریعے پاکستان میں سب سے پہلے یاسر شامی کو ملے گا
آئی فون 17 کی آمد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی فون 16 کی طرح آئی فون 17 بھی پاکستان میں سب سے پہلے صحافی یاسر شامی کو ملے گا۔ پچھلے ماڈل کی طرح یہ ماڈل بھی Wise Market کی طرف سے ڈیلیور کیا جائے گا اور اس کا طریقہ بھی انتہائی دلچسپ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا بجٹ میں ٹریفک جرمانے بڑھانے کا فیصلہ
ریلیز کی تاریخ
آئی فون 17 ایپل کی طرف سے 19 ستمبر بروز جمعہ کو ریلیز کیا جائے گا۔ پاکستان میں یہ باضابطہ طور پر لانچ نہیں ہوگا اس لیے Wise Market کا نمائندہ پہلے سے ہی دبئی میں موجود ہوگا۔ یہ نمائندہ لانچنگ کے ساتھ ہی آئی فون 17 خرید کر سیدھا دبئی ایئرپورٹ پر جائے گا جہاں فلائٹ پاکستان کیلئے تیار ہوگی۔ یہ اس فلائٹ میں لاہور لینڈ کرے گا اور ایئرپورٹ سے براہ راست یاسر شامی کے گھر پہنچے گا۔ یہاں آئی فون 17 یاسر شامی کے حوالے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ میں شامل کرنے کا فیصلہ
ماضی کا تجربہ
واضح رہے کہ جب آئی فون 16 ریلیز ہوا تو Wise Market نے اسی طریقے سے یہ ماڈل یاسر شامی تک پہنچایا تھا۔ یوں مسلسل دو سال تک سب سے پہلے پاکستان میں آئی فون کا جدید ماڈل حاصل کرنے کا اعزاز یاسر شامی کو ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا، مشاورت کا عمل جاری
Wise Market کا تعارف
واضح رہے کہ وائز مارکیٹ پاکستان ایک جدید آن لائن مارکیٹ پلیس ہے جو خریداروں اور فروخت کنندگان کو مختلف اقسام کی مصنوعات کے ساتھ جوڑتی ہے۔ یہ 2021 میں قائم کی گئی اور اس کا مقصد صارفین کو مسابقتی قیمتوں اور قابلِ اعتماد کسٹمر سروس کے ذریعے ایک آسان اور بہترین شاپنگ تجربہ فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ذاتی معالج تک رسائی عمران خان کا حق ہے، ملک میں ٹینشن اور گالم گلوچ کا ماحول ختم ہونا چاہیے، سب سیاسی رہنماؤں کو ڈائیلاگ کی طرف آنا چاہیے، فواد چودھری
مصنوعات کی مختلف اقسام
یہ پلیٹ فارم مختلف زمروں میں مصنوعات پیش کرتا ہے جن میں موبائل فونز، اسمارٹ واچز، لیپ ٹاپس، گھریلو آلات اور ایکسیسریز شامل ہیں۔
خصوصی آفرز
آپ اس لنک پر کلک کرکے Wise Market کی ویب سائٹ پر موجود زبردست آفرز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔








