تفصیلات طلب: پی ٹی آئی جلسہ میں شامل ریسکیو 1122 گاڑیوں کی معلومات
اسلام آباد جلسہ اور ریسکیو 1122 کی گاڑیاں
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد جلسہ میں شامل ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے وینیو کا اعلان کردیا
چیف سیکرٹری کی ہدایت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے سیکرٹری ریلیف کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور گاڑیوں کی تفصیلات تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ جلسے میں کتنی ریسکیو 1122 اہلکار اور گاڑیاں استعمال ہوئیں تفصیلات دی جائے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں ریسکیو 1122 کے اہلکار اور گاڑیوں کے استعمال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کی ریسکیو 1122 کی گاڑیوں پر سفید سٹیکر لگائے گئے تھے.








