نواز شریف غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ
نواز شریف کی روانگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا، مولانا فضل الرحمان
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم آج جاتی امرا رائیونڈ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے وہ غیر ملکی ایئرلائن قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے آصفہ بھٹو کے سر پر بزرگانہ شفقت سے ہاتھ رکھ کر مریم نواز کے خلاف مہم چلانے والوں کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ مارا ہے، صحافی رضوان رضی
دورے کی مدت
قبل ازیں جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف کی روانگی کی تمام تر تیاریاں مکمل کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا لندن میں قیام تقریباً 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔ نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی کا عالمی سطح پر خیرمقدم
صحت کی رپورٹ
یاد رہے کہ نواز شریف نے کچھ روز قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں اپنا چیک اپ بھی کروایا تھا، جہاں ان کی گردن کی ایم آر آئی بھی کی گئی تھی۔ نواز شریف کو پٹھوں میں درد کی شکایت سامنے آئی تھی۔
پچھلے دورے کا حوالہ
اس سے قبل نواز شریف رواں سال جون میں لندن گئے تھے۔








