اننیا پانڈے نے ہر ہفتے اپنی نظر اتارنے کا راز بتا دیا
اننیا پانڈے کا نظر لگنے پر یقین
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں، جس کا توڑ اداکارہ صدیوں پرانے ٹوٹکے سے کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کیخلاف بولنے والے مخالفین پر محمد عامر پھٹ پڑے
نیٹ فلکس میں انٹری
اننیا پانڈے نے فلم انڈسٹری کے بعد اب نیٹ فلکس کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے، جہاں وہ نیٹ فلکس کی سیریز 'سی ٹی آر ایل' میں نظر آئیں گی، جس کیلئے اداکارہ ان دنوں پروموشن میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کنٹرول کرنے سے متعلق اقدامات کرنے میں حکومتی محکمے ناکام ہیں،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس
نظر اتارنے کا طریقہ
ایک یوٹیوب چینل پر اداکارہ نے اپنی نیٹ فلکس سیریز کی تشہیر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ برائی سے بچنے کے لیے ہر ہفتے اپنی ’نظر‘ اتارتی ہیں۔ اننیا پانڈے نے کہا، "میں ہر ہفتے مرچوں سے نظر اتارتی ہوں، اگر اس سے بدبو آئے تو اس کا مطلب ہے آپ کو نظر ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی ضروری: دکی میں کوئلہ کان پر فائرنگ کے بعد 17 روز سے کام بند
آئندہ کے ٹوٹکے
اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے نظر اتارنے کے لیے مرچی جلانے کی وجہ نہیں پتا، اس کے علاوہ بری نظر سے بچنے کے لیے میری والدہ کان کے پیچھے دو کالے ٹیکے لگاتی ہیں۔ لوگ سوچتے ہیں کہ میں نہا کر نہیں جاتی جس کی وجہ سے میرے کان کے پیچھے کچھ گندگی لگی ہے، لیکن میری والدہ بار بار مجھے ٹیکا لگاتی ہیں۔
پانڈے خاندان کی شہرت
واضح رہے کہ اننیا پانڈے معروف کامیڈی اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہے، جس نے بالی وڈ کی ہٹ فلموں میں کام کرکے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔