خیبرپختونخوا میں عوام بے سہارا، حکومت غائب ہے: عظمیٰ بخاری
پنجاب میں سیلاب کی صورت حال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا، لیکن پنجاب حکومت کے بروقت اور ہنگامی اقدامات کے نتیجے میں لاکھوں قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے میں ایک فریق کو اختیار ہی نہیں کہ کوئی تبدیلی کرے: احمر بلال صوفی
بڑے ریسکیو آپریشن کا آغاز
پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا ہے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ خیبرپختونخوا میں عوام بے سہارا، حکومت غائب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشاد بھٹی کی تحقیقات ہوں تو ان کا کھرا بھی جنرل فیض حمید سے ہی جا کر ملے گا: جاوید لطیف
سیلاب متاثرین کی آبادکاری
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی آبادکاری ایک بڑا چیلنج ہے، جس کے لیے جامع منصوبہ بندی اور مسلسل اقدامات جاری ہیں۔ سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے تاکہ متاثرین کی بحالی اور مستقبل کے لیے بہتر حکمت عملی وضع کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: میکے کو تشدد کی اطلاع دینے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل
سیاستدانوں کی تنقید کا جواب
انہوں نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت پر انگلیاں وہ لوگ اٹھا رہے ہیں جن کے اپنے صوبے میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں سینکڑوں افراد جان سے گئے۔ کے پی میں نہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کر پا رہی ہے اور نہ ہی اپنی رٹ قائم رکھ سکی ہے۔
وزیر اعلیٰ کی قیادت میں اقدامات
وزیر اطلاعات پنجاب نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔








