پاکستان کا اینڈی پائیکرافٹ کیخلاف سخت موقف، ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سامنے تجاویز رکھ دیں
ایشین کرکٹ کونسل کا اقدام
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے پاک بھارت کرکٹ میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے کے بعد، ایشین کرکٹ کونسل معاملے کو حل کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی پر ایرانی شہریوں کا سڑکوں پر جشن، افواج کے حق میں نعرے
پی سی بی کا سخت موقف
جیو نیوز کے مطابق، پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے معاملے پر پی سی بی اپنے سخت مؤقف پر قائم ہے۔ اگر اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹا دیا گیا تو پاکستان بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا کے ساتھ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
بھارتی میڈیا کی اطلاعات
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل معاملے کو سلجھانے کے لیے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پی سی بی کے سامنے کچھ تجاویز رکھی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور بورڈ نے امتحان کے لیے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کی بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار دیدی
تجاویز کا جائزہ
بھارتی میڈیا کے مطابق، پورے ٹورنامنٹ کے بجائے صرف پاکستان کے میچز سے پائیکرافٹ کو ہٹانے کی تجویز دی گئی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے میچز میں پائیکرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن کو لگایا جا سکتا ہے۔
پاکستان کا سخت فیصلہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔








