بڑے بھائی احمد کے ساتھ آخری ویڈیو وائرل، عمر نے کیا فرمائش کی تھی؟
احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کا انتقال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) 'پیچے تو دیکھو پیچے' سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کی آخری ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سفرنامے ممالک کے درمیان محبت کے پل باندھنے کا کام کرتے ہیں، مغربی حکمرانوں نے بھارت میں کارخانوں کا زہریلا پانی دریاؤں میں ڈالا
آخری ویڈیو کی تفصیلات
عمر شاہ کی آخری وائرل ویڈیو احمد شاہ کے مصدقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 7 دن قبل شیئر کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں احمد شاہ اور عمر شاہ کو سکول سے چھٹی کے بعد یونیفارم میں اپنے کزن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، یہ ویڈیو عمر اور احمد کے چچا کی جانب سے بنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان کا تگڑا لاٹھی چارج، پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے بڑا ہدف دے دیا
ویڈیو میں گفتگو
ویڈیو میں عمر نے اپنے چاچو سے سکول کے لیے نیا بیگ دلانے کی فرمائش کی جبکہ احمد نے سپورٹس کے لیے گرین کلر کے یونیفارم کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری کو اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانا ہوگا، پاکستان کی النصر ہسپتال پر حملوں کی شدید مذمت
سوشل میڈیا پر ردعمل
عمر کے انتقال کے بعد احمد شاہ کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی عمر کی یہ آخری ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین ننھے سٹار کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر بدر کی یاد میں دعائیہ تقریب کا اعلان
نئی معلومات
واضح رہے کہ پیر کی صبح احمد شاہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے مداحوں کو افسوسناک خبر دی تھی کہ ان کے چھوٹے بھائی پیر عمر شاہ کا انتقال ہوگیا ہے۔
اہلخانہ کی تفصیلات
اہلخانہ کے مطابق عمر بالکل ٹھیک تھے لیکن رات کو اچانک طبیعت خراب ہوئی اور انہیں قے آئی۔ اہلخانہ نے بتایا کہ قے کے باعث کوئی چیز سانس کی نالی میں چلی گئی، جس کے بعد انہیں سول ہسپتال لے جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ صبح فجر کے وقت خالق حقیقی سے جاملے۔








