ایشیا کپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا عندیہ
ایشیا کپ کا تنازع
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کا سب سے بڑا تنازع اب ٹرافی کے سٹیج تک پہنچنے کاخدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء کو 90دن میں لیپ ٹاپ دینے کا ہدف مقرر،میٹرک ، ایف ایس سی کے پوزیشن ہولڈرز اور 2ہزار اقلیتی طلباءکیلیے بھی خوشخبری
بھارت کا ممکنہ بحران
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اگر بھارت 28 ستمبر کو شیڈول ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا تو ایک نیا بحران کھڑا ہو سکتا ہے کیونکہ اے سی سی کے صدر کی حیثیت سے محسن نقوی فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے مگر بھارتی ٹیم نے عندیہ دیا ہے کہ وہ سٹیج پر محسن نقوی کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: زمانۂ طالب علمی میں انڈین لڑکی ”روزی“ سے قلمی دوستی کا رشتہ استوار کرنا جو7 سال کی خط و کتابت کے باعث باہمی محبت اور پیار میں بدل گیا
مصافحے سے انکار
بھارتی میڈیا نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت دے دی ہے ، اگر دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں دوبارہ آمنے سامنے آتی ہیں تو بھی بھارت مصافحہ سے انکار کرے گا۔
واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد روایتی مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی کانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہے: عظمی بخاری
بی سی سی آئی کا مؤقف
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) نے اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ قوانین میں کہیں بھی ہاتھ ملانے کی شرط درج نہیں، یہ صرف نیک نیتی کا ایک عمل ہے، جس پر کسی ٹیم کو مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
قانونی نقطہ نظر
ایک سینیئر بھارتی عہدیدار نے پی ٹی آئی (Press Trust of India)سے گفتگو میں کہا کہ “قوانین کے مطابق کھلاڑی صرف میچ ختم ہونے پر مخالف ٹیم کو مبارکباد دینے کے پابند ہیں، لیکن اس کا مطلب لازمی طور پر ہاتھ ملانا نہیں ہے۔”








