یونیورسٹی آف لاہور کے زیر اہتمام ’’پریمیئر لیگ‘‘ کی افتتاحی تقریب، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کی بطور مہمان خصوصی شرکت

صوبائی وزیر خزانہ پنجاب کی شمولیت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے آج یونیورسٹی آف لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ ’’پریمیئر لیگ‘‘ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی مریم نواز اور پرتگالی سفیر کی ملاقات، تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں بنانے پر اتفاق

پریمیئر لیگ کا افتتاح

جہاں انہوں نے پریمئیر لیگ میں حصہ لینے والی ٹیموں کا معائنہ کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پریمیئر لیگ کے انعقاد کو بین الاقوامی سطح پر شناخت کا بہترین موقع قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں گرمی اور حبس برقرار، کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

شرکت کا جوش و خروش

تقریب میں طلباء و طالبات، اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور ایران کے درمیان رابطے منقطع، ممکنہ حملوں کا خدشہ بڑھ گیا

کھیلوں کا کردار

صوبائی وزیر خزانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ کھیل نوجوانوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت سازی اور کردار کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ پر ریپ کا الزام امریکی نیوز چینل کو مہنگا پڑ گیا

یونیورسٹی آف لاہور کو مبارکباد

میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے ’’پریمیئر لیگ‘‘ کے آغاز پر یونیورسٹی آف لاہور کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے اور آگے بڑھنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔ یونیورسٹی آف لاہور کھیلوں کے فروغ میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتی رہی ہے اور ’’پریمیئر لیگ‘‘ اس روایت کا روشن ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

صوبائی حکومت کے اقدامات

وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ سکولوں میں کھیل کے میدانوں کی بحالی، جدید سہولیات کی فراہمی اور قومی و بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کا انعقاد حکومت کا عزم ہے تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا وسیع پلیٹ فارم مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ میرا وسودیون کا اپنی تیسری طلاق کا اعلان

بین الاقوامی مواقع

مریم نواز کی قیادت میں صوبے کے کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر کھیلنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں جو یقیناً نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا اور تاریخی قدم ہے۔

نوجوانوں میں مثبت خصوصیات کی نشوونما

اپنے خطاب کے اختتام پر صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں میں برداشت، ٹیم ورک اور قیادت جیسی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں جو ایک بہتر اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ کی سطح پر منعقد ہونے والے اس طرح کے ایونٹس نہ صرف طلباء و طالبات کی شخصیت سازی میں مددگار ہوتے ہیں بلکہ ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...