ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواے ای میچ کی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
میچ کا اسٹیٹس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشین کرکٹ کونسل نے آج ہونے والے پاکستان اور یواے ای کے میچ کی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔
A کے سی سی نے پہلے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان آج ہونے والے میچ کی پوسٹ اپنے سوشل میڈیا پیجز پر لگائی جس کے کچھ دیر بعد ہی پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہر چیز تباہ ہوگئی، کوئی بھی ملک ساتھ دینے کو تیار نہیں، اسرائیل کے لیے کچھ کرو۔۔۔ اسرائیل کے 2 میئرز کھل کر بول پڑے، حقیقت میڈیا پر آ کر بتا دی
ڈو اور ڈائی میچ
پہلے ایشین کرکٹ کونسل نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج ڈو اور ڈائی میچ ہوگا، جو ٹیم جیتے گی وہ اگلے مرحلے میں پہنچے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی آرمی چیف نے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے پاکستان کے 6 طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کر دیا
متنازع میچ ریفری
دوسری جانب ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے اور پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کے پاس متنازع میچ ریفری کو ہٹانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو میچ ریفری تبدیل کرنے کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر دوبارہ خط لکھ دیا، جس میں پی سی بی نے سخت مؤقف اختیار کیا اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف ایکشن نہ لینے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ذلفی بخاری نے پاکستانی اداروں پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کردی
پاکستان کا بائیکاٹ کا مؤقف
ذرائع نے بتایا ہے کہ جوابی خط میں پاکستان نے اینڈی پائی کرافٹ کی نگرانی میں کرائے جانے والے میچ میں کھیلنے سے انکار کیا اور مطالبہ تسلیم نہ ہونے کی صورت میں بائیکاٹ کے مؤقف پر قائم رہنے کا کہا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلی مرتبہ پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیا کے نرخ کم ترین سطح پر رہنے کا ریکارڈ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار تشکر، ٹیم کو شاباش
آئی سی سی کی انکوائری
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے متنازع امپائر کے خلاف آئی سی سی کی انکوائری کو بھی ایک رسمی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ انکوائری کے لیے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا نہ ہی متعلقہ لوگوں سے رابطہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے تمام تر تحفظات کو دور کرنے پر زور دیا ہے اور کہا کہ پاکستان تمام تر تحفظات دور ہونے اور مطالبہ تسلیم کرنے کے باضابطہ اعلان کے بعد کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کرے گا۔
آئی سی سی کی مشکلات
پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے اور میچ ریفری کے حوالے سے جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کے پاس امپائر کو پاکستانی میچز سے ہٹانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔








