کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج، رضی دادا ماضی میں تنقید کرنے والوں پر برسے

کینسر کے علاج کے لیے نیا ابلیشن سینٹر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) میوہسپتال میں کینسر کے علاج کے لیے کو ابلیشن سینٹر کا افتتاح پر معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار رضی دادا نے کہا ہے کہ جب میں نے ایک سال قبل بتایا تو مجھے بے بنیاد تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن آج مریم نواز اسی جدید کینسر کے طریقہ علاج کا افتتاح کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں اے این کے گلوبل پروفیشنل لیڈرز ٹوسٹ ماسٹرز کلب کا افتتاح
تنقید کا سامنا
رضی دادا کا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر کہنا تھا کہ جب میں نے ایک سال قبل یہ بتایا کہ مریم نوازشریف چین سے ایسی ٹیکنالوجی لائی ہیں جس میں کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کے مریض کا علاج ہو گا تو سارے میری ٹانگوں کو پڑ گئے۔ اربوں روپے کی لوٹ مار پر زد جو پڑی تھی۔
نئی ٹیکنالوجی کا فوائد
رضی دادا کاکہناتھا کہ میں تو شہید ہو گیا تاہم اب مریم بی بی نے کینسر ہسپتال کی تکمیل سے پہلے ہی وہ مشین منگوا کر میوہسپتال میں نصب کرا دی ہے۔ اور پہلے چار مریض اس سے باقاعدہ علاج کروا کے صحت مند ہو گئے ہیں۔ کیمو تھراپی کے ٹارچر سے گزرنے سے پہلے اسے ایک مرتبہ ضرور آزمائیں۔
جب خاکسار نے ایک سال قبل یہ بتایا کہ مریم نوازشریف چین سے ایسی ٹیکنالوجی لائی ہیں جس میں کیمو تھیراپی کے بغیر کینسر کے مریض کا علاج ہو گا تو ایک نسلی عصبیت کے مارے ایک معدے کے ڈاکٹر کو کینسر کا ماہر بنا کر جیو کے باندر کی امامت میں پی ٹی وی سمیت سارے میری ٹانگوں کو پڑ گئے۔ اربوں…
— Rizwan Razi™ (@realrazidada) September 18, 2025