اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعل سازی سے ہانگ کانگ جانے والے 5 مسافر آف لوڈ
اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیر قانونی کوشش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ایئر پورٹ سے غیر قانونی طور پر ہانگ کانگ جانے کی کوشش کرنے والے پانچ مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 735 ارب روپے اضافے سے 23 سو ارب ہونے کا خدشہ
مسافروں کی معلومات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایف آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر بذریعہ تھائی لینڈ وزٹ ویزے پر ہانگ کانگ جا رہے تھے۔ مسافروں کے گھروالوں نے فی کس 1 کروڑ 50 لاکھ روپے ایجنٹ کو ادا کیے، ایجنٹ نے جعل سازی کرتے ہوئے تینوں بچوں کے نادرا ریکارڈ کو تبدیل کیا۔
مسافروں کے نام
ایف آئی اے کے مطابق مسافروں میں بشریٰ، امجد علی، علیزے شاہین، محمد عدنان اور ذیشان علی خان شامل ہیں۔ مسافر امجد علی خاتون مسافر بشریٰ کا حقیقی بیٹا ہے، جبکہ دیگر مسافروں کو بچے ظاہر کر کے بیرون ملک لے جانے کی کوشش کی گئی۔ علیزے شاہین، محمد عدنان، ذیشان علی، مسافر خاتون بشریٰ کے حقیقی بچے نہیں ہیں۔








