عمران خان کا ذریعہ آمدن، صحافی اقرارالحسن نے سوال اٹھادیا

سابق وزیراعظم کی آمدن پر سوالات
لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ذریعہ آمدن سے متعلق اقرارالحسن نے سوال اٹھادیا۔
سوشل میڈیا پر استفسار
سوشل میڈیا پر اقرارالحسن نے استفسار کیاکہ "جس عمران خان نے 2002 میں جوئے کے پیسوں سے اپنا بیس لاکھ کا قرض اتارا، اُس کے بعد سے اب تک اُس کا خرچہ کیسے چل رہا ہے؟ 2002 سے اب تک خان صاحب کا ذریعۂ آمدن کیا ہے؟ کیا کوئی بتا سکتا ہے؟"
اقرار الحسن کا ٹویٹ
جس عمران خان نے 2002 میں جوئے کے پیسوں سے اپنا بیس لاکھ کا قرض اتارا، اُس کے بعد سے اب تک اُس کا خرچہ کیسے چل رہا ہے؟
2002 سے اب تک خان صاحب کا ذریعۂ آمدن کیا ہے؟ کیا کوئی انصافی بتا سکتا ہے؟ pic.twitter.com/lR6YqJsL4E— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) September 20, 2025
عمران خان کی ویڈیو پر سوال
وہ دراصل عمران خان کی ایک ویڈیو پر سوال اٹھا رہے تھے جس میں عمران خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میں نے کتاب میں لکھا کہ بچوں کیساتھ چھٹی منار ہا تھا، برادر ان لا کرکٹ پر مشورے لے رہا تھا، 2002ء کے الیکشن کے بعد 20لاکھ روپے قرض تھے، میں اسے ٹپ دیتا اور کہتا کہ 10لاکھ سے اوپر جو کمائی ہوگی، اس کا آدھ ہمارے قرض اتارنے میں جائے گا، ہم نے کوئی تین چار گھنٹے میں بیس لاکھ کمالیا اور آخر میں جو بکیہ بیٹھا تھا، اس نے بھی پوچھ لیا تھا کہ کیا آپ کا بہنوئی آپ کیساتھ بیٹھا ہے۔