وزیراعلیٰ مریم نواز کی مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیت شہید کرنے کی شدید مذمت

مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا قتل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیت شہید کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
سوگوار خاندان سے ہمدردی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور شہید اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور شہید صاحبزادے کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔