چارلی کرک کی اہلیہ کا شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان
چارلی کرک کی اہلیہ کا اعلان
ایریزونا (ڈیلی پاکستان آن لائن) چارلی کرک کی اہلیہ نے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا: سابق پاکستانی ہائی کمشنر
ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چارلی کرک کی یاد میں ایریزونا میں تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارلی کرک نے نوجوانوں کو کامیابی کا راستہ دکھایا۔ ملک بھر میں میری انتخابی مہم چلائی، چارلی حق کی بات کرتا تھا اس لئے اسے قتل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں غیر ملکی طلبہ کی مشکلات: نو ماہ تک کام نہ ملنے کے بعد مفت کھانے کی سہولت بھی ختم
ملکی حالت کا جائزہ
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال پہلے امریکا کی بری حالت تھی اب مستحکم ہے، دوسرے ملکوں نے ٹیرف سے فائدہ اٹھایا اور امیر ہو گئے۔ شکاگو کو جرائم سے پاک کریں گے، آٹزم کا حل ڈھونڈ لیا ہے، کل بڑا اعلان کرونگا۔
خصوصی مہمانوں کی شرکت
تقریب میں جے ڈی وینس، ایلون مسک اور دیگر نے بھی شرکت کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چارلی کرک کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔








