وزیراعظم کا برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل، آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے
وزیر اعظم کا دورہ برطانیہ
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کا برطانیہ کا چار روزہ دورہ مکمل ہوگا، آج صبح 11 بجے لندن سے امریکا روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کو صرف نفرت اور شرپسندی کی طرف راغب کیا، رانا ثنا اللہ
امریکا میں قیام اور ملاقاتیں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم 26 ستمبر تک امریکا میں قیام کریں گے، شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔ اس ملاقات میں خطے سمیت عالمی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا ساتھی اداکار کے نامناسب انداز سے چھونے پر فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان
عالمی برادری کا توجہ کی درخواست
شہبازشریف اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ غزہ کے سنگین بحران کی طرف دلائیں گے۔ خطاب میں کلائمیٹ چینج، دہشت گردی اور اسلاموفوبیا پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکولز کو آؤٹ سورس کرنے کیخلاف دائر درخواستیں خارج
کشمیر کے مسئلے پر بیان
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ معرکہ حق میں بھارت کو جو سبق سکھایا وہ زندگی بھر یاد رکھے گا مگر اب سیز فائر ہوچکا ہے لہٰذا ہم امن اور برابری کی بنیاد پر مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں کیونکہ دونوں ہمسایہ ممالک نے ہمیشہ ساتھ رہنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا نئے وزیراعظم کیلئے پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے سے انکار، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن میں شرکت
لندن میں اوورسیز پاکستانیز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے سامنے کھڑا ہوں، آپ کے پاکستان کے وہ سفیر ہیں جو بیرون ملک دن رات محنت کرتے ہیں۔
برطانوی پاکستانی برادری کی خدمات کا اعتراف
اُنہوں نے برطانوی پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی معیشت میں معاونت ناقابلِ فراموش ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو سونے اور جواہرات میں بھی تولا جائے تو کم ہے۔ اس برس اوورسیز پاکستانیوں نے ساڑھے 48 ارب ڈالر پاکستان بھیجے ہیں。








