جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اہم اجلاس 26 ستمبر کو طلب
اجلاس کی طلبی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے رولز بنانے کے سلسلے میں مشاورت کیلئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھ کر ان کی جسمانی صحت کو جان بوجھ کر نقصان پہنچا رہی ہے، مریم ریاض وٹو
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ اجلاس میں رولز بنانے کیلئے مشاورت ہو گی، جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں کمیٹی کا گزشتہ اجلاس ہوا تھا۔
متفقہ فیصلے
اجلاس میں اکثریت سے فیصلہ ہوا تھا کہ رولز بنانے کیلئے جوڈیشل کمیشن بھی معاملے کو دیکھ سکتا ہے۔








