ایشیا کپ: بھارت کے ہاتھوں دوبارہ شکست پر مریم نفیس نے محسن نقوی سے کیا درخواست کی؟ ٹوئٹ وائرل
پاکستانی اداکارہ کی درخواست
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹیم میں انڈر 19 پلیئرز کو کھیل کا حصہ بنانے کی درخواست کردی۔
یہ بھی پڑھیں: صدرِ آصف زرداری نے آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد لانے اور حکومت بنانے کی منظوری دے دی
سوشل میڈیا پر پیغام
ایکس پر جاری بیان میں اداکارہ مریم نفیس نے لکھا کہ ’محسن برو، انڈر 19 والے پلیئرز کھلوالو، پلیز‘۔
• Mohsin bro, under 19 wale khilwa lo pliss ???? #PAKvIND
— Mariyam Nafees Amaan (@MariyamNafeees) September 21, 2025
یہ بھی پڑھیں: مدرسوں کی مانیٹرنگ اور رجسٹریشن ہونی چاہیے، سینئر اداکارہ بشری انصاری
بھارت کے خلاف میچ کا نتیجہ
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا جو بھارت نے 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
پاکستان کے فائنل تک پہنچنے کے امکانات
بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کے لئے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کے امکانات محدود ہوچکے ہیں۔
پاکستان کو فائنل تک پہنچنے کیلئے اپنے آئندہ دونوں میچ جیتنے ہوں گے، کسی ایک میچ میں شکست کی صورت میں بھی پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔
پچھلے میچ کی صورتحال
اس سے قبل ایونٹ کے گروپ میچ میں بھی بھارت نے پاکستان کو باآسانی شکست دی تھی۔








