سیلاب کے باعث فیصل آباد، خانیوال سیکشن بند، متبادل روٹ پر اضافی ڈیزل استعمال
سیلاب کی وجہ سے ٹرینیں متاثر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیلاب کے باعث فیصل آباد، خانیوال سیکشن بند تاحال بند ہے، متبادل روٹ پر ٹرینیں چلانے کے لیے اضافی ڈیزل استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے کے دوران انڈے، چینی، لہسن اور ٹماٹر سمیت 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
ٹرینوں کی منسوخی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان ریلویز نے مسافروں کی تعداد میں کمی کے باعث آج دو ٹرینیں شاہ حسین اور پاک بزنس ایکسپریس منسوخ کردیں۔ پشاور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ سے منزل مقصود تک پہنچایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ صاحب بنے نہ کبھی میں ماتحت رہا، یہ دل کا دل سے محبت اور احترام کا رشتہ تھا جو آج بھی ہے،وہ خوبصورتی سے پیارکرتے خواہ وہ کسی صورت بھی ہو
متبادل روٹس پر ٹرینیں
پاکستان ایکسپریس، ملت ایکسپریس، رحمان بابا اور ہزارہ متبادل روٹ لاہور ساہیوال سے کراچی جارہی ہیں۔ لاہور سے قراقرم، شاہ حسین ایکسپریس، شالیمار کو بھی براستہ رائیونڈ، ساہیوال چلایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: SOFTEC 2025 اختتام پذیر ، FAST یونیورسٹی میں ریکارڈ شرکت کے ساتھ کامیابی کا نیا سنگ میل
سٹیشنز کی بندش اور نقصانات
فیصل آباد براستہ ٹوبہ، خانیوال جانے والی تمام مال بردار گاڑیوں کو بھی متبادل روٹ سے چلایا جارہا ہے، متبادل روٹ کے باعث روزانہ کی بنیاد پر اضافی ڈیزل کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد نے بھی فیلڈ مارشل کو سیلوٹ کردیا
مسافروں کی کمی
متبادل روٹ کے باعث ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد میں بھی کمی ہوئی ہے، روزانہ کی بنیاد پر کراچی جانے والی ایک سے دو ٹرینیں منسوخ کی جارہی ہیں۔
فیصل آباد سے خانیوال روٹ کی بحالی
ترجمان ریلوے نے بتایا کہ فیصل آباد سے خانیوال روٹ سیلاب کے باعث بند ہوا ہے، رواں ہفتے ہی اس ٹریک کو بحال کردیا جائے گا۔ اس روٹ پر چلنے والی ٹرینیں لاہور سے براستہ رائیونڈ، ساہیوال جارہی ہیں.








