کوئٹہ، شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو قتل کر ڈالا،ملزم گرفتار
شوہر کا ظلم
کوئٹہ (آئی این پی) - بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بے رحمی سے قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت کراچی شرجیل میمن ودیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہم، آج 3بجے تک جمع کرانے کا حکم
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق، ملزم نے قتل کے بعد بیوی کی لاش دفنانے کی کوشش کی، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ مزید تحقیقات کے لیے ملزم کو سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
صوبہ سندھ میں بھی واقعہ
یاد رہے، ایک افسوسناک واقعہ صوبہ سندھ کے ضلع قمبر کے شہداد کوٹ تھانہ میروخان کی حدود میں بھی پیش آیا تھا، جہاں ایک شوہر نے اپنی بیوی کی جان لے لی تھی۔








