لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز کے ساتھ وارداتیں کرنے والے گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار
گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ موچی پولیس نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز کے ساتھ وارداتیں کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیف اللہ ابڑو اور احمد خان دونوں ووٹ دیں گے، استعفیٰ منظور نہیں ہوا؛سینیٹر فیصل واوڈا
ملزمان سے برآمدگی
گرفتار ملزمان سے لاکھوں مالیت کے 2 عدد لیپ ٹاپ، قیمتی گھڑیاں، موبائل فونز اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 1965ء کی جنگ شروع ہوئی اور صحرائی علاقے میں بھی شدید لڑائی ہوئی، جسکی وجہ سے ریلوے لائن مکمل بند ہوگئی اور ایسی بند ہوئی کہ پھر کھلی ہی نہیں
واردات کا طریقہ کار
ایس پی انویسٹی گیشن فرحت عباس کا کہنا ہے کہ ملزمان آن لائن رائیڈ بک کرواتے اور انہیں واردات کا نشانہ بناتے تھے۔ واردات کے بعد یہ موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔
گرفتاری کی تفصیلات
ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کا ماضی میں بھی ریکارڈ ہے اور دوران تفتیش ان کی طرف سے اس نوعیت کی متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔








