پشاور ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چٹھہ کو 9 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی
پشاور ہائی کورٹ میں سماعت
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائی کورٹ نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چھٹہ ایڈووکیٹ کو 9 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: بی بی! چھوڑ پھینک بچی کو اپنی جان بچا
راہداری ضمانت کی درخواست
چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ ایمان مزاری کے وکلا عطاء اللہ کنڈی، جہانزیب محسود، طارق افغان، اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغانستان اور بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے میں روس اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، روسی سفیر
وکلا کا مؤقف
وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ایمان مزاری وکیل اور سماجی کارکن ہیں، اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ یہ دونوں وکیل ہیں؟ وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ جی، دونوں درخواست گزار وکیل ہیں اور عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کی بہتر مینجمنٹ کیلئے کام کررہے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب
چیف جسٹس کا سوال
چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پوچھا کہ آپ پہلی بار پشاور آئی ہیں؟ ایمان مزاری نے جواب دیا کہ جی، میں پہلی بار پشاور ہائیکورٹ میں آئی ہوں۔
چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ چلو آپ ایف آئی آر کے بہانے پشاور تو آئیں، آپ لوگ تو ویسے بھی خیبرپختونخوا نہیں آتے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی اراکین کانگریس نے دورۂ پاکستان کو انتہائی کامیاب اور مستقبل کے حوالے سے اہم قرار دیدیا
ایمان مزاری کی خدمات
وکیل ایمان مزاری عطاء اللہ کنڈی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایمان مزاری خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مظلوم لوگوں کی آواز ہے۔
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو 9 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی۔








