بالیوڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے جلد والدین بننے کی تصدیق کردی
کترینہ کیف اور وکی کوشل والدین بننے والے
ممئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے جلد والدین بننے کی تصدیق کردی۔ دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر پہلے بچے کی جلد پیدائش کی خبر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی معروف نوجوان اداکارہ خطرناک بیماری میں مبتلا ہو گئیں
انسٹاگرام پر تصویر کے ذریعے اعلان
کترینہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنی زندگی کے بہترین دور کے آغاز کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: منٹہ بھی جنکشن ہوا کرتا تھا، پھر وہی انجام ہوا جو درجنوں بدقسمت برانچ لائنوں کا ہوا، پتہ ہی نہ چلا اور ایک دن چپ چاپ ہی یہ لائن بھی مر کھپ گئی
بچے کی پیدائش کی متوقع تاریخ
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کترینہ اور وکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش اکتوبر اور نومبر میں متوقع ہے۔
شادی کی تفصیلات
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 9 دسمبر 2021 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔








