پی ٹی آئی سینیٹرز کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے فی الحال منظور نہ کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی ارکان کے استعفے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے بعد حکومتی حکمت عملی طے کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی سابق کابینہ کو دی گئی مراعات تاحال برقرار
سینیٹ چیئرمین کا فیصلہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے فی الحال پی ٹی آئی سینیٹرز کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شامی باغیوں کی حیرت انگیز پیش قدمی نے بشار الاسد اور روس کو بھی مشکل میں ڈال دیا
کمیٹیوں کی سرگرمیاں جاری
حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کی غیر موجودگی کے باوجود کمیٹیوں کے اجلاس معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔ پی ٹی آئی سینیٹرز کو بطور چیئرمین کمیٹی مراعات بھی جاری رہیں گی۔ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو اس حوالے سے ضروری احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے مونس الہٰی کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست پرنیب سے جواب طلب کرلیا
مزید ہدایات کی توقع
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ پی ٹی آئی کے استعفوں پر پارٹی قیادت سے مزید گائیڈ لائنز حاصل کریں گے۔ اپوزیشن ارکان کے عدم موجودگی میں قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت اپوزیشن کے کنونیئر کریں گے۔
حکومتی حکمت عملی
ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان کو قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں کورم پورا کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے。








