ضمنی بلدیاتی انتخابات: چیئرمین، وائس چیئرمین کی 23 میں سے 17 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی صورتحال

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی و حیدرآباد سمیت سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو واضح برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ، 125 یونین کونسلز کے تمام وارڈز میں امیدوار اتارے جائیں گے

پیپلز پارٹی کی کامیابیاں

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 11 اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین کی 23 میں سے 17 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔

غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی کی 5 میں سے 4 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لی ہیں جبکہ ایک پر جماعت اسلامی کامیاب قرار پائی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مون سون کا سسٹم کمزور، اب شہر میں بارشیں کب متوقع ہیں؟

کراچی کے اضلاع میں نتائج

کراچی کے 3 اضلاع میں 5 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع غربی، ٹی ایم سی اورنگی، یوسی ون میں چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی شہنیلا عامر 3 ہزار 801 ووٹ لیکر چیئرپرسن منتخب ہوگئیں جبکہ تحریک لبیک کے محمد علی ایک ہزار 787 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ضلع غربی ٹی ایم سی منگھوپیر، یوسی 10 میں وائس چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے اسٹیفن مسیح 891 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ اے این پی کے احسن اللہ 324 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ضلع کیماڑی یو سی 8، ٹی ایم سی بلدیہ میں وائس چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے محمد فیصل 3 ہزار 132 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار حسنین چوہان ایک ہزار 84 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ضلع شرقی ، ٹی ایم سی سہراب گوٹھ، یوسی 8 میں وائس چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے شہروز احمد ایک ہزار 790 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار آصف علی خان 73 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرد بہت مظلوم ہیں، گھروں میں بہت کچھ سہتے ہیں لیکن بولتے نہیں، ڈومیسٹک وائلنس بل پر طلال چوہدری کا تبصرہ، قومی اسمبلی میں قہقہے لگ گئے

دیگر انتخابی نتائج

ضلع غربی ٹی ایم سی اورنگی یوسی 7 میں جنرل وارڈ ممبر کی نشست پر جماعت اسلامی کے محمد بلال نصیر 791 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے شیخ اظہر 749 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے 3 اضلاع سمیت سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی۔

پولنگ کا عمل

سکھر، خیرپور، گھوٹکی، حیدر آباد، مٹیاری، جامشورو، دادو، بدین، ٹھٹہ، میرپور خاص میں بھی ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ ہوئی۔

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...