سخت کریک ڈاؤن کی تیاری، اگلے پچھلے سارے گوشوارے کھول دیئے جائیں گے: فیصل واوڈا نے ’’اطلاع ‘‘ دیدی

سینیٹر فیصل واوڈا کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بڑے کریک ڈاؤن کی تیاری کر لی گئی ہے، لگژری لائف سٹائل اور گوشواروں کے فرق والے ٹیکس دینے کی تیاری کرلیں۔ 30 فیصد میں بھی جان نہیں چھوٹے گی۔

یہ بھی پڑھیں: یونان میں کشتی حادثہ اور پاکستانیوں کی اموات، محسن نقوی کا بیان بھی آگیا

انکم ٹیکس کی شرح میں اضافہ

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ انکم ٹیکس گوشواروں کی آخری تاریخ تک اگر پچھلے سال کے مقابلے میں ٹیکس کی شرح میں کم از کم 15 فیصد اضافہ ہوا تو اس صورت میں پچھلے برسوں کے گوشواروں کو نظرانداز کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئرش کپتان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخ رقم کردی

سخت کریک ڈاؤن کی تیاری

فیصل واوڈا نے مزید لکھا دوسری صورت میں اگلے پچھلے سارے گوشوارے کھول دیئے جائیں گے، سخت کریک ڈاؤن کی تیاری ہے، 30 فیصد میں بھی جان نہیں چھوٹے گی۔ سوشل میڈیا میں لگژری لائف سٹائل اور گوشواروں کے فرق کی لسٹیں تیار کر لی گئی ہیں، ٹیکس دینے کی تیاری کریں۔

ٹیکس چوری کی نشاندہی rewarded

سینیٹر فیصل واوڈا نے بتایا کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کمپنیوں کی نشاندہی کرنے والوں کیلئے بڑے انعام کا فیصلہ ہو چکا، وسل بلورز کی تفصیلات صیغہ راز میں رکھنے کا بھی فیصلہ ہوچکا ہے، ان سب کیلئے ایف بی آر اپنے قوانین کے تحت کارروائی کا مجاز ہوگا، دوستو پھر نہ کہنا میں نے اطلاع نہیں دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...