یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس سے جنگ کے خاتمے پر ’’بڑی پیشکش‘‘ کردی۔
یوکرین کے صدر کی بڑی پیشکش
کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے روس سے جنگ کے خاتمے کے بعد ’’بڑی پیشکش‘‘ کردی۔
یہ بھی پڑھیں: 8 فروری احتجاج کے روز انہوں نے بسنت کا اعلان کر دیا ہے تو اب زمین اور آسمان پر بھی عمران خان کی پتنگوں سے احتجاج ہوگا، نورین نیازی
ولادی میر زیلنسکی کا بیان
’’جیو نیوز‘‘ نے غیر ملکی خبر ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی نیوز ویب سائٹ سے خصوصی گفتگو میں یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے جنگ کے خاتمے کے بعد عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 برس مکمل، قومی اسمبلی میں یوم سیاہ کی قرارداد منظور
جنگ کا مقصد
رپورٹ کے مطابق ولادی میر زیلنسکی نے کہا کہ میرا مقصد جنگ ختم کرنا ہے، ناکہ صدارت کے عہدے پر براجمان رہنا ہے۔
جنگ کی صورت حال
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان سال 2022 ء سے جاری جنگ میں اب تک دونوں جانب سے لاکھوں فوجی اور عام شہری ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں جب کہ جنگ بندی کی متعدد کوششیں کی گئیں جو اب تک ناکام رہیں۔








