منڈی بہاؤالدین میں ایچ پی وی ویکسین لگانے پر 15 خواتین نے لیڈی ہیلتھ ورکر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج
تشدد کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) منڈی بہاؤالدین میں ایچ پی وی ویکسین لگانے پر پروین نامی خاتون نے 15 خواتین کے ساتھ مل کر لیڈی ہیلتھ ورکر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ میں قائداعظم محمد علی جناح کے 149ویں یومِ پیدائش پرخصوصی تقریب، مقررین کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین
صوبائی وزیر صحت کا ردعمل
صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سی ای او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ڈی پی او سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ کے اثرات: جنوبی کوریائی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 17 سال کی کم ترین سطح پر آگئی
لیڈی ہیلتھ ورکرز کی حمایت
خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز ہماری بہنیں اور بیٹیاں ہیں، ان کی تضحیک ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ میں اپنی تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ ہوں، جو اس کار خیر میں ہراول دستے ہیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز پر تشدد کرنے والے قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔
ویکسین کی اہمیت
انہوں نے مزید کہا، "خدارا جھوٹے پراپیگنڈا میں نہ آئیں، یہ ویکسین ہماری بچیوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے۔"








