ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (March 21 - April 20)
آپ ان دِنوں جن مشکلات کا شکار ہیں اِن شاءاللہ اب اس میں نمایاں کمی آناشروع ہو گئی ہے اور آج شام تک ایک بڑا کام ہونے سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بشارالاسد کا طیارہ ریڈار سے غائب، کیا اسے تباہ کردیا گیا؟ برطانوی میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
برج ثور (April 21 - May 20)
جو لوگ کسی بھی جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں وہ اِن شاءاللہ اپنی رہائی کے بہت قریب ہیں۔ خواہشمند افراد کی ترقی و تبادلے کا امکان بھی دکھائی دے رہا ہے۔ آج اچھا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع
برج جوزہ (May 21 - June 20)
ایک اہم ضرورت پوری ہو گی۔ اللہ کا نام لے کر جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا۔ آپ کی ایک دلی مراد بھی پوری ہو سکے گی اور کچھ رقم بھی ہاتھ میں آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان میں 2 سالہ بچی مین ہول میں گر کر جاں بحق، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس، کمشنر بہاولپور سے فوری رپورٹ طلب
برج سرطان (June 21 - July 20)
جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر کافی دِنوں سے پریشان چلے آ رہے تھے وہ اب اِن شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور آج آپ کی ایک بڑی ضرورت بھی پوری ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان بھارت کا کرکٹ میچ ہوسکتا ہے تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟ وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب پھٹ پڑے
برج اسد (July 21 - August 21)
اب حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ آپ کافی عرصے سے جس کام کو حاصل کرنا چاہتے تھے اب اِن شاءاللہ بڑی امید ہے کہ وہ مل جائے گا اور آپ کی صحت بھی اب بہتری کی طرف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے جب مذاکرات ہوں گے تو کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی پر بات ہوگی: وزیراعظم
برج سنبلہ (August 22 - September 22)
آپ جان بوجھ کر غلط سمت سفر کر رہے ہیں۔ آپ کو اندازہ بھی ہے کہ یہ کس قدر خطرناک ثابت ہو گا۔ آپ کو چاہئے کہ آپ استخارے سے کام لیں اور پیش قدمی روک دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پستول اور گولیوں پر درج خفیہ پیغام: امریکہ کو ہلا دینے والا قتل اور پولیس کے لیے ایک معمہ
برج میزان (September 23 - October 22)
کسی طرف سے کچھ پیسوں کا حصول ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ آپ جس بھی مسئلے کو اپنے سر پر سوار کر رہے ہیں اُس میں اِن شاءاللہ کسی نقصان کا اب خطرہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شارجہ چلڈرن ریڈنگ فیسٹیول کی طرف سے ایکسپو سینٹر شارجہ میں اردو فیسٹ 2025 کا انعقاد
برج عقرب (October 23 - November 22)
خاص طور پر اپنوں کی وجہ سے اب پریشان ہو سکتے ہیں۔ جن کے لئے قربانی دی وہ اب آپ کے ہی خلاف ہو گئے ہیں۔ آج سورہ¿ قلم کی آخری دو آیات پڑھ کر خود پر پھونکیں۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے اصول و ضوابط جاری، سختی سے عملدرآمد ہو گا
برج قوس (November 23 - December 20)
جن لوگوں سے فائدہ نہیں ہوا کبھی، اُس طرف سے بھی فائدہ ملنے کا امکان ہے۔ اور جو لوگ بے روزگار تھے اُن کا بڑا اچھا سلسلہ بن جانے کا بڑا ہی امکان موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین پر مرد ڈینٹسٹ سے علاج کرانے پر پابندی لگا دی
برج جدی (December 21 - January 19)
جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کچھ کام کرنا چاہتے ہیں، وہ ابھی اپنے پیسے نہ لگائیں۔ صرف اپنی محنت پر شرکت کریں تو بہتر ہے۔ آج اور بھی طرف سے کوئی اچھی خبر ملنے والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں 3 پریشر گروپس ہیں : شیر افضل مروت
برج دلو (January 20 - February 18)
آپ کے لئے ایک اہم معاملے میں کامیابی کی خبر ہے۔ بس اپنے گھر پر توجہ دینا ان دِنوں بڑا فائدہ مند ثابت ہو گا۔ اولاد کا خانہ بھی ان دِنوں صرف آپ کی نگرانی مانگ رہا ہے۔
برج حوت (February 19 - March 20)
جو معاملات کبھی ہاتھوں سے نکل گئے تھے وہ دوبارہ ہاتھوں میں آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اب حالات تیزی سے اِن شاءاللہ بہتری کی جانب جائیں گے۔ آج کی خبر سے اندازہ ہو گا۔








