امریکی صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی آج کی مصروفیات سامنے آگئیں
وزیراعظم شہباز شریف کا نیو یارک پہنچنا
نیویارک، اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن سے نیو یارک پہنچ گئے جہاں وہ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی کمی کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز
خطاب کے اہم نکات
وزیراعظم اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین، پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم اشوز اجاگر کریں گے، مشرق وسطیٰ میں قیام امن سے متعلق بھی امور اجاگر کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد
امریکی صدر کی تعریف
ملاقات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عظیم رہنما اور شاندار شخصیت قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاداب کی کندھے کی سرجری کامیاب، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
واشنگٹن کے اینڈریوز ایئر بیس پر استقبال
امریکی صدر سے ملاقات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ واشنگٹن کے اینڈریوز ایئر بیس پہنچے تو ان کا ریڈ کارپٹ پر امریکی ائیر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ امریکی سکیورٹی کے حصار میں ائیر بیس سے روانہ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کی ثقافت منفرد اور تنوع سے مالا مال ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام
غزہ میں جنگ بندی پر گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز غزہ میں جنگ بندی سے متعلق صدر ٹرمپ سے مسلم رہنماؤں کی ملاقات کو مفید قرار دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اب اگلا مرحلہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں طے کیے گئے نکات پر عمل درآمد کا ہے۔
پاکستانی افواج کی کامیابی
انہوں نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ معرکہ حق میں پاکستانی افواج نے ہندوستان کو شکستِ فاش دی، بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دنیا کو دکھایا کہ کس طرح جنگیں لڑی جاتی ہیں۔








