پاک بھارت فائنل سے قبل اہم خبر، ٹکٹوں کی فروخت پر زبردست آفر لگ گئی
پاکستان اور بھارت کا دوبارہ مقابلہ
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت تیسری بار آمنے سامنے آنے کیلئے تیار ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار، 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سپر ایٹ مرحلے میں اہم مقابلہ، کولمبو میں بارش کا خطرہ، میچ متاثر ہونے کی صورت میں کیا ہوگا؟
کرکٹ شائقین کی بے چینی
سیاسی کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین بڑے مقابلے کیلئے بےتاب ہیں اور بڑی تعداد میں ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین میں بس پر ڈرون حملہ، 12 افراد ہلاک
ٹکٹوں کی دستیابی
خلیج ٹائمز کے مطابق فائنل مقابلے کے لیے میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ، 26 ستمبر تک پلاٹینم لسٹ کی ویب سائٹ پر ہائی سٹینڈ کے ٹکٹ 350 درہم میں دستیاب ہیں، جبکہ ہاسپیٹیلٹی پاسز کی قیمت 1500 درہم سے شروع ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس یحییٰ آفریدی کا بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ میں پہلا دن، سوا گھنٹے میں 30 مقدمات کی سماعت کی
پروموشن سکیم
رپورٹ کے مطابق منتظمین نے ایک پروموشن سکیم کا اعلان بھی کیا ہے جس کے تحت شائقین تین پریمیم ٹکٹ دو کی قیمت میں حاصل کر سکتے ہیں یعنی (دو ٹکٹ خریدیں، ایک مفت پائیں کی پیشکش سے فائدہ اٹھا سکیں گے) تاکہ آخری لمحات میں بھی زیادہ سے زیادہ لوگ اس یادگار مقابلے کا حصہ بن سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں ایک اور پنجابی گلوکار تیجی کاہلوں بھارتی نژاد گینگ کے ہاتھوں قتل
کشیدہ تعلقات کا اثر
ایشیا کپ 2025 کا انعقاد ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں جبکہ ان کشیدہ حالات کا اثر کرکٹ میدان میں بھی دیکھنے کو ملا ہے۔ دونوں ٹیموں کے ابتدائی دو میچوں میں کھلاڑیوں نے میچ کے بعد مصافحہ کرنے سے انکار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ؛ 2 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق
تنازعات اور چیلنجز
پہلے میچ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پر سیاسی بات کرنے کا الزام لگا، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو جارحانہ انداز میں جشن منانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون محتسب پنجاب گوجرانوالہ پہنچ گئیں، اہم مقامات کا دورہ، 3 افسران کو شوکاز نوٹس جاری
ہیڈ کوچ کی ہدایت
ان تمام تنازعات کے باوجود قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو کرکٹ پر توجہ دیں کی تلقین کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شک ہے کہ گل پلازہ کی بائیں جانب زیادہ لاشیں ہوں گی، ڈپٹی کمشنر کراچی
فائنل میں بھارت کی برتری
موجودہ فارم اور اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو بھارت فائنل میں فیورٹ ہے۔ بھارت اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں بھی سرفہرست ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کے میچز میں بھارت کا پلڑا بھاری رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم ۴۱۱ ارب ڈالر ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
پاکستان کی پچھلی کارکردگی
پہلے میچ میں پاکستان نے صرف 127 رنز پر 9 وکٹیں گنوائیں تھی، جس کا بھارت نے تین وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے تعاقب کیا تھا۔ دوسرے میچ میں پاکستان کی کارکردگی بہتر رہی، تاہم وہ پھر بھی چھ وکٹوں سے شکست سے نہ بچ سکا۔
کوچ کا اعتراف
کوچ مائیک ہیسن نے اعتراف کیا کہ بھارت کو ہرانا آسان نہیں ہوگا۔ ان کے بقول ہمیں بھارت کو زیادہ دیر تک دباؤ میں رکھنا ہوگا کیوں کہ وہ دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے اور یہی ہمارا اصل چیلنج ہے۔








