جنوبی کوریا میں نیتن یاہو کی تصویر پر جوتوں کی بارش
مظاہرے کا آغاز
سیئول(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، جہاں جنوبی کوریا میں نیتن یاہو کی تصویر کو جوتے مارے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی کی مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف
عالمی حمایت
برطانیہ، جرمنی اور جنوبی افریقہ میں شہریوں کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئی ہیں۔
Protesters threw shoes at a picture of Netanyahu during a demonstration against Israel’s war on Gaza in Seoul, the capital of South Korea. pic.twitter.com/lr0KQHNU0v
— Quds News Network (@QudsNen) September 27, 2025
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کے لئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان
برطانوی احتجاج
برطانوی شہر لیورپول میں شہریوں نے اپنی حکومت کے خلاف ریلی نکالی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کا دہرا معیار قبول نہیں، غزہ میں اسرائیلی بربریت روکنے کے لیے برطانوی اقدامات مشکوک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی
بڑے مارچ
ادھر برلن میں 60 ہزار افراد نے فلسطین کے حق میں مارچ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن میں فلسطین کی حمایت میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی۔
تل ابیب میں احتجاج
وہیں اسرائیل کے شہر تل ابیب میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔ مظاہرین کتبے اٹھا کر جنگ بندی کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔








