پاکستان ٹیم نے ایشیاکپ کے فائنل کی پوری فیس بھارتی حملے میں شہید شہریوں کے نام کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے اہم اقدام

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل کی پوری فیس رواں برس 7 مئی میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے نام کردی۔

یہ بھی پڑھیں: صاحب کو بہت سی خصوصیات اپنے والد سے ورثہ میں ملی تھیں، آبائی گھر ہر لحاظ سے وسیع تھا، منشی جی سارے کاروبار کا حساب کتاب رکھتے تھے۔

ایشیا کپ کا فائنل

گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور بھارت پھر آمنے سامنے

بھارتی ٹیم کا انکار

لیکن ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور انہوں نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا۔ تاہم محسن نقوی بھی ڈٹ گئے جس پر بھارتی ٹیم کو ٹرافی کے بغیر ہی مایوس ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ، پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے، ارشد ندیم کی قوم سے دعاؤں کی اپیل

سوریا کمار یادیو کا جرمانہ

ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو سیاسی پریس کانفرنس کرنے پر جرمانہ بھی ہوا لیکن انہوں نے فائنل میچ کے بعد ایک بار پھر پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ وہ ایشیا کپ میں کھیلے گئے اپنے تمام میچز کی فیس بھارتی فوج کو دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کونسے اینگل پر نصب سولر پینلز سب سے زیادہ بجلی پیدا کرتے ہیں؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان

اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے فائنل کی تمام فیس 7 مئی کو ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور عام شہریوں کے نام کرتی ہے، ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

بھارتی جارحیت کا جواب

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے رواں برس 7 مئی میں پاکستان پر میزائل حملہ کیا گیا جس میں متعدد پاکستانی شہید اور زخمی ہوئے تھے۔ تاہم پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ناصرف دشمن کے 7 طیارے گرائے بلکہ متعدد ائیر بیسز کو بھی تباہ کیا۔

پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد بھارت کی جانب سے امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی گئی جس کے بعد دونوں ممالک میں سیز فائر ممکن ہوئی۔ امریکی صدر نے 30 سے زائد مرتبہ برملا اس بات کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں کئی طیارے تباہ ہوئے ہیں اور میں نے دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی کروائی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...