علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کا کیس: حکم عدولی پر ایس ایچ او کی گرفتاری کا حکم
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان اور دیگر 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں حکم عدولی پر ایس ایچ او اور اے ایس آئی صادق آباد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر ڈکی بھائی سے دوران حراست انفلوئنسر ڈاکٹر عفان کی موجودگی میں تفتیش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
گرفتاری کا حکم
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر سے متعلق احتجاج کے کیس میں چالان کے سمن کی تعمیل نہ کرانے پر ایس ایچ او تھانہ صادق آباد ندیم عباس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شکیل کی گرفتاری کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کرپٹو کی دنیا میں بڑا قدم، بھارت پیچھے رہ گیا
سزائیں اور جرمانہ
عدالت نے احکامات کی عدم تعمیل پر ایس ایچ او اور اے ایس آئی کو 6، 6 ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے 50، 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دیونیکا تریپاٹھی اور وویک دہیا کی طلاق کی افواہیں، اداکار نے صورتحال واضح کردی
عدالت کے احکامات
یاد رہے کہ علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں عدالت نے ایس پی راول، ایس ایچ او صادق آباد اور اے ایس آئی کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز جاری کیا تھا۔
پولیس افسران کا جواب
عدالت نے پولیس افسران کی جانب سے توہین عدالت کے شوکاز کا جوابی اقدام غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔








