جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں وہاں خامخواہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں، عظمیٰ بخاری کا شازیہ مری کے بیان پر ردعمل
وزیر اطلاعات پنجاب کا شازیہ مری کے بیان پر ردعمل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شازیہ مری کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عقل کُل بننے کی کوشش مت کریں، ڈکٹیشن بھی آپ دے رہے ہیں اور دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ میں جنگ، ماحولیاتی خطرات سے متعلق 300 سے زائد واقعات ریکارڈ، خلیج کی آبی حیات اور پرندوں کو بھی خطرہ
مینڈیٹ اور مسائل کا حل
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے، وہاں خامخواہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔ بلاول بھٹو جو دودھ اور شہد کی نہریں بہانا چاہتے ہیں، وہ سندھ میں بہالیں جہاں ان کے پاس مینڈیٹ ہے۔ پنجاب نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا، جو اپنے لوگوں کے مسائل حل کرنے کا طریقہ جانتی ہیں اور ان مسائل کا حل بھی کر رہی ہیں۔
حکومت کے اقدامات
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بی آئی ایس پی کے تحت 12,12 ہزار روپے تقسیم نہیں کرسکتی، ایسے لالی پاپ آپ سندھ کے عوام کو دیں۔ بی بی 2022 سے نکل آئیں، یہ 2025 ہے۔








