عمران خان نے ایسے شخص کو سیکریٹری جنرل لگایا ہے جس کے ساتھ کبھی اس کا منشی بھی نہیں ہوتا، فواد چودھری
سابق وفاقی وزیر کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایسے شخص کو سیکرٹری جنرل لگایا ہے جس کے ساتھ کبھی اس کا منشی بھی نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج نے وہاڑی کے مقام پر تباہی مچا دی، درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
سوشل میڈیا پر تنقید
سوشل رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے لکھا کہ اتنا اکیلا آدمی تنہائی کے فوائد پر لیکچر کے لئے بھرتی ہو سکتا ہے لیکن سب سے بڑی سیاسی جماعت کا انتظامی عہدیدار نہیں ہو سکتا۔ آج جب ILF کے سینکڑوں وکیل سپریم کورٹ جسٹس جہانگری سے اظہار یکجہتی کےلیے ہونے چاہئے تھے تو یہ اکیلے مست بھینسے کی طرح عدالت پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: قیادت کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات آتے رہے تو حکومت کو پی ٹی آئی پر پابندی کے آپشن پر بھی سنجیدگی سے غور کرنا پڑ سکتا ہے، راناثنی حسین
عدلیہ کی صورتحال
آج عدلیہ اگر قید میں ہے تو بڑی وجہ یہ ہے کہ جج صاحبان کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔ وکلاء سیاسی جماعتیں ایسے لوگوں کے پاس ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں اور جو صرف ایک liability ہیں۔
فواد چودھری کا ٹویٹ
عمران خان نے ایسے شخص کو سیکرٹری جنرل لگایا ہے جس کے ساتھ کبھی اس کا منشی بھی نہیں ہوتا اتنا اکیلا آدمی تنہائی کے فوائد پر لیکچر کیلئے بھرتی ہو سکتا ہے لیکن سب سے بڑی سیاسی جماعت کا انتظامی عہدیدار نہیں ہو سکتا، آج جب ILF کے سینکڑوں وکیل سپریم کورٹ جسٹس جہانگیری سے اظہار یکجہتی… https://t.co/68zHblS3xR
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 29, 2025








