سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4لاکھ 10ہزار سے زائد ہو گئی
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کا خطرہ، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں انٹرنیٹ بند
فی تولہ سونے کا نیا بھاؤ
آل صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 3500 روپے کا اضافہ ہوا، جو کہ اب 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مائنز اینڈ منرلز ملک کی ترقی کا بل، سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہئے: امیر مقام
10 گرام سونے کی قیمت
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 51 ہزار 474 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی بازار کی صورتحال
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 35 ڈالر اضافے سے 3890 ڈالر فی اونس ہے۔








