ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل - سیارہ مریخ (21 مارچ سے 20 اپریل)
آج صبح سے ہی اگر صدقہ دیں گے تو سارا دن انشاءاللہ اچھا گزرے گا جو لوگ بندش محسوس کر رہے ہیں وہ آج اس سے نکلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاق کے استحکام کیلیے بے مثال جدوجہد کی: وزیر اعظم
برج ثور - سیارہ زہرہ (21 اپریل سے 20 مئی)
آپ اب ذہنی طور پر خود کو کام کرنے کے لئے اور تبدیلی کے لئے تیار رکھیں۔ کوئی بھی خبر کسی وقت بھی آ سکتی ہے۔ آج ایک ناممکن کام بھی ہونے کی بہت امید نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی ترین کے بعد “پی ایس ایل ماڈل” پر ایک اور فرنچائز اونر نے سوال اٹھادیا
برج جوزہ - سیارہ عطارد (21 مئی سے 20 جون)
حالات بدل چکے ہیں۔ اب آپ کے اپنے بھی نہیں رہے سب مطلب پرست ثابت ہو رہے ہیں۔ آپ کو اب ان سے کافی دور ہو جانا چاہیے اور نئے انداز سے زندگی کو شروع کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے 4 دسمبر تک معطل کردی
برج سرطان - سیارہ چاند (21 جون سے 20 جولائی)
جو لوگ کافی دنوں سے بیماری یا بندش وغیرہ کے حوالے سے پریشان ہیں۔ آج ان شاءاللہ مشتری کے زائچے میں آ جانے سے وہ ان سے بڑی شاندار بہتری کو محسوس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چئیرمین پی سی بی کی فیفا کے صدر سے ملاقات، پاکستان کے دورے کی دعوت
برج اسد - سیارہ شمس (21 جولائی سے 21 اگست)
بے شک بے شمار معاملات میں لاپرواہی آپ کو کامیاب ہونے نہیں دے رہی۔ آپ فوری طور پر سب کام چھوڑ کر اپنے اور اپنے گھر پر توجہ دیں تاکہ بعد میں پچھتانا نہ پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ملکہ ایران فرح دیبا پہلوی بھی ایران کی صورتحال پر بول پڑیں
برج سنبلہ - سیارہ عطارد (22 اگست سے 22 ستمبر)
آپ کو آج ایک اہم چانس ملنے کی توقع ہے۔ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں اس پر مکمل توجہ رکھیں اور کسی دوسرے سے کامیابی تک ہرگز بات نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 35 دن اغواء رہا، جب گھر واپس پہنچا تو سب سے پاؤں پکڑ کے معافی مانگی: حسن احمد
برج میزان - سیارہ زہرہ (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
آج اچھا دن ہے۔ بیماری سے نجات۔ نحوست کا خاتمہ اور رکاوٹیں دور ہوں گی۔ ان شاءاللہ سب اچھا ہوگا۔ بس اپنی نیت کے فتور کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لین کی سیکیورٹی ذمہ داری اے ایس ایف کے سپرد
برج عقرب - سیارہ مریخ (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
صدقہ دیں گوشت کی صورت میں اور اپنی نطر بھی اتاریں۔ بدنظری میں آلگے ہیں جو لوگ عرصہ دراز سے کام کی تلاش میں ہیں ان کے لئے صرف بعد نماز مغرب سورة واقعہ پڑھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر جنگ بندی نہ ہوئی تو اسرائیل کو نتائج بھگتنا ہوں گے، برطانیہ کی سخت وارننگ
برج قوس - سیارہ مشتری (23 نومبر سے 20 دسمبر)
راستہ کھل رہا ہے۔ آج اندازہ ہو رہا ہے۔ ان شاءاللہ مشکلات ختم ہو جائیں گی اور سابقہ نقصان کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا جو لوگ بیمار ہیں صحت یاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے گھاس کھائی ہے ۔۔۔
برج جدی - سیارہ زحل (21 دسمبر سے 19 جنوری)
جو رکاوٹ تھی وہ آج صبح ہی دور ہو جائے گی اور پریشانیوں کا سلسلہ بھی فوری رک جائے گا۔ آج کا دن آپ کی زندگی میں خوشگوار خبر بھی لے آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، جنگ بندی کے بعد وسیم اکرم کا جنگ بارے پہلا بیان، تنقید کا نشانہ بن گئے
برج دلو - سیارہ زحل (20 جنوری سے 18 فروری)
راستہ بار بار نہ بدلیں۔ اس طرح مشکل ہو جائے گی اور جو بھی فیصلہ کر لیں پھر اس پر قائم ہو جائیں۔ اس طرح کچھ تو حاصل کر لیں گے، اب زائچہ مضبوط ہونا شروع ہو گیا ہے۔
برج حوت - سیارہ مشتری (19 فروری سے 20 مارچ)
عزت کی حفاظت سب سے ضروری ہے۔ لاپرواہی نہ کریں جو لوگ اولاد کے حوالے سے لاپرواہ ہے ان کے لئے زبردست وارننگ ہے۔ بعد میں ناکہنا کہ ستاروں نے خبر نہیں دی۔








