صدر مملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو
ملاقات کا پس منظر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر اور فیلڈ مارشل نے داخلی اور خارجی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خوشخبری، امریکی تاجروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی
ملاقات کی تفصیلات
ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق، فیلڈ مارشل کی صدر مملکت سے ملاقات ایوان صدر میں ہوئی، جہاں انہوں نے ملک کی مجموعی داخلی اور خارجی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حملے پر وزیر دفاع کا بیان آگیا
افغان طالبان حکومت کی کاروائیاں
فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں کے بارے میں بتایا اور اس سے پیدا ہونے والی حالیہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قیدی وینز پر حملہ پولیس نے خود کروایا ہے، شیخ وقاص اکرم
پاک فوج کی کارروائیاں
فیلڈ مارشل نے افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کی محتاط اور مؤثر کارروائیوں پر بھی روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام کراچی اور پورٹ قاسم پر 2 روزہ پورٹ سیکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس ایکسرسائز کا انعقاد
صدر مملکت کا اعتماد
اعلامیے کے مطابق، صدر مملکت نے پاک فوج کی قوت، جرأت، صلاحیت اور تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی چوکسی اور مہارت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: قلعہ آگرہ دیکھنے کے بعد تاج محل کے داخلی دروازے کی دہلیز پر قدم رکھے تو منقش دیواروں نیلگوں چھت کو بیرونی محرابوں اور طاقچوں سے بھی زیادہ دلکش پایا۔
سرحدی حملوں پر ردعمل
صدر مملکت نے افغان بارڈر پر سرحد پار حملوں کا فوری اور پیشہ ورانہ جواب دینے میں پاک فوج کی مہارت کی تعریف کی۔
پاکستان کا عزم
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔








