محسن نقوی اور طلال چوہدری کی فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہیدہونے والےلیفٹیننٹ کرنل جنید کے اہل خانہ سے ملاقات
وفاقی وزراء کی شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر آمد
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری راولپنڈی میں شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر پہنچے اور شہید کی والدہ، فیملی اور بچوں سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور ژالہ باری کا امکان
تعزیت اور حوصلہ افزائی
محسن نقوی اور طلال چوہدری نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ محسن نقوی نے شہید کی والدہ سے کہا کہ آپ جیسی باہمت ماں کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے، شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آئینی ترامیم عدلیہ کی آزادی کو کمزور کرتی ہیں: وولکر ترک
شہداء کا مقام
طلال چوہدری نے کہا کہ شہداء قوم کا فخر اور سرمایۂ افتخار ہیں۔ قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیاں ، کتنے کلو منشیات پکڑی گئی ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
شہید کی والدہ کا عزم
شہید کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے کو شہادت کی بڑی سعادت نصیب ہوئی، میرے بیٹے نے ملک کا پرچم بلند کیا۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ وطن کی حفاظت کیلئے ان کے دونوں پوتے بھی پاک فوج میں شامل ہوں گے۔ محسن نقوی اور طلال چوہدری نے شہید کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
شہادت کی تفصیلات
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید چند روز قبل اورکزئی میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے تھے۔








