رکشے پر نصیبو لعل کا گانا سننے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
اوکاڑہ میں مقدمہ درج
اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف گلوکارہ نصیبولعل کا گانا سننے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر ۱۹ ایشیا کپ میں جیت: شاہینوں نے پوری قوم کو خوش کر دیا: وزیر اعلیٰ مریم نواز
مقدمہ کی نوعیت
مقدمہ دی پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شہری رکشے پر گانا سنتے ہوئے جا رہا تھا، جس کی بنیاد پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔
پولیس کا موقف
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔








