وزیر اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی
وزیراعظم کی بلاول بھٹو سے ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: دُکی: چوری کی انوکھی واردات، چور اسسٹنٹ کمشنر آفس سے 270 کلو منشیات لےکر فرار
غزہ امن معاہدے پر پاکستان کے کردار کی تعریف
وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق ملاقات میں، بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے۔ وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو جھٹکا ۔۔۔6سال میں پہلی بار مودی کو جی 7 سربراہ اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، وجہ کیاہے ؟ جانیے
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات کا حل
دونوں رہنماؤں کے درمیان ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان چپقلش کی وجہ بننے والے معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق ہوا۔
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس
اس سے قبل وزارت خارجہ میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کی۔ پیپلز پارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور ندیم افضل چن شامل تھے جبکہ ن لیگ کے وفد میں ملک احمد خان، احد چیمہ، اور رانا ثنااللہ شامل تھے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ تعاون کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔








