علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرار داد لانے کا فیصلہ
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان کیخلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی، ملزمہ علیمہ خان عدالت پیش نہ ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عرب ممالک میں ہونے والے میزائل حملوں کی مذمت، اگر اس طرح کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو سنگین نتائج ہو سکتے ہیں، سعودی عرب
پراسیکیوشن کی کارروائی
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے پانچ گواہ شہادت کیلئے پیش کئے اور ملزمہ کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ہو گیا
عدالت کے حکم
عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدم حاضری پر ضمانت منسوخی کا شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا، عدالت نے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزمہ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
مچلکے کی رقم کا نقصان
عدالت نے کہاکہ ملزمہ کو پیش نہ کیا تو مچلکے کی رقم ضبط کر لی جائے گی، مقدمے کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔








