عمران خان ایک خودپسند شخص ہے جو اپنی بے لگام سیاسی خواہشات کے لئے ملک اور عوام کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے: سلیمان شاہ راشدی
سلیمان شاہ راشدی کا استعفیٰ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 26 نومبر کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین پر مبینہ تشدد کے باعث عہدے سے استعفیٰ دینے والے سول سرونٹ سلیمان شاہ راشدی نے خاموشی توڑتے ہوئے عمران خان کے خلاف سخت بیان جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کا بڑا فیصلہ، ارشد انصاری سمیت صحافیوں کو جاری نوٹس پر حکم امتناع جاری، تفتیشی افسر طلب
سلیمان شاہ راشدی کی تنقید
تفصیلات کے مطابق ایکس پر جاری پیغام میں سلیمان شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کے لیے اپنی جان اور سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالا، اپنی نسلوں پرانی وفاداری پیپلز پارٹی سے توڑ دی؛ اپنے کیریئر کو عروج کے مقام پر ختم کر کے عمران خان کے حامیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ لیکن آخرکار میں نے یہ سمجھ لیا کہ یہ سب کچھ صرف عمران خان کے اپنے ذاتی سیاسی مفادات اور اس کے خاندان کے گرد گھومتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی سفارشات کو انہوں نے اپنے حساب سے پہلے ہی ایڈجسٹ کر لیا تھا، ہر سیاست دان اپنی مرضی کی ہی یونین کونسل بنوانا چاہتا تھا جو ممکن ہی نہ تھا۔
عمران خان پر الزامات
سلیمان شاہ راشدی نے مزید کہا کہ عمران خان کا خفیہ بیانیہ یہ ہے کہ اگر وہ اسٹیبلشمنٹ کو اپنی طرف نہیں کر سکتا تو دباؤ ڈال کر اقتدار واپس حاصل کرے۔ انہوں نے عمران خان کو ایک خود پسند انسان قرار دیا، جو اپنی بے لگام سیاسی خواہشات کے لیے اپنے ملک اور عوام کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلحہ انجم پرکانسرٹ کے دوران بوتل پھینکنے پر ہانیہ عامر برس پڑیں
سلیمان شاہ راشدی کا ٹویٹ
I risked my life and security for Imran Khan; I recanted my generations’ old loyalty to PPP; I ended my career at its peak to show solidarity with the supporters of Imran Khan. But, in the end I figured out: it’s all about Imran Khan’s own vested political interests and his… https://t.co/wdCsPff8ff
— Suleman Shah Rashdi (@RashdiSuleman) October 16, 2025
پس منظر
یاد رہے کہ انفارمیشن گروپ کے 38ویں کامن سے تعلق رکھنے والے گریڈ18 کے افسر پیر سلیمان شاہ راشدی نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر مظاہرین سے جارحانہ سلوک پر پاکستان کی سول سروس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کا جھکاؤ ابتداء سے پی ٹی آئی کی جانب رہا، حالیہ الیکشن میں عمران خان کے حق میں وڈیو بھی وائرل ہوئی۔








