کابل کے حکمران بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کی تصريحات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اب افغانستان بھارت کی پراکسی بن گیا ہے، دہشتگردی کی یہ جنگ بھارت، افغانستان، اور ٹی ٹی پی نے مل کر پاکستان پر مسلط کی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں بھی پاکستان اور سعودی عرب کے پرچم لہرا دیئے گئے

کابل کے حکمرانوں کی سازشیں

وزیر دفاع نے کہا کہ کابل کے حکمران بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، کل تک یہ کابل کے حکمران ہماری پناہ میں تھے، ہماری زمین پر چھپتے پھرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دو برس میں کورئیرپارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ، 344 کیسز رجسٹر

پاکستان کے موقف میں تبدیلی

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اب کابل کے ساتھ تعلقات کا ماضی کی طرح متحمل نہیں ہو سکتا، تمام افغانوں کو اپنے وطن جانا ہو گا۔ اب کابل میں ان کی اپنی حکومت ہے، اسلامی انقلاب آئے 5 سال ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: استاد نے نابالغ طالبہ سے زیادتی کی ویڈیو بنالی، متاثرہ کی والدہ کی خود کشی، عدالت نے ٹیچر کو سخت سزا سنادی

ہمسایوں کی حیثیت

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کو پاکستان کے ساتھ ہمسایوں کی طرح رہنا ہوگا، ہماری سرزمین اور وسائل 25 کروڑ پاکستانیوں کی ملکیت ہیں۔ پانچ دہائیوں کی زبردستی کی مہمان نوازی کے خاتمے کا وقت ہے، خوددار قومیں بیگانی سرزمین اور وسائل پر نہیں پلتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی دھماکہ، تمام ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا: نریندرا مودی

مستقبل کی حکمت عملی

وزیر دفاع نے کہا کہ اب احتجاجی مراسلے اور امن کی اپیلیں نہیں ہوں گی۔ کابل وفد نہیں جائیں گے، دہشتگردی کا منبع جہاں بھی ہوگا اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کچے میں ریاستی رٹ کے قیام تک آپریشن ’’نجات مہران‘‘ جاری رہے گا: وزیر داخلہ سندھ

پاکستان کی کوششیں

خواجہ آصف نے بتایا کہ طالبان کے 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان میں امن اور افغانستان سے دراندازی روکنے کے لیے حکومتی کوششوں کے حوالے سے کہا کہ وزیر خارجہ نے کابل کے 4 دورے کیے، وزیر دفاع اور آئی ایس آئی کے 2 دورے ہوئے، نمائندہ خصوصی اور سکریٹری نے کابل کے پانچ پانچ دورے کیے، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ایک مرتبہ کابل کے دورے پر گئے اور جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے 8 اجلاس ہوئے۔

تاریخی اعداد و شمار

وزیر دفاع نے کہا کہ 225 بارڈر فلیگ میٹنگز اور 836 احتجاجی مراسلے اور 13 ڈیمارش کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2021 سے لے کر اب تک پاکستان میں دہشت گردی کے 10 ہزار 347 واقعات میں 3844 افراد شہید ہوئے، شہدا میں سول، فوجی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 5 سال میں ہماری کوششوں اور قربانیوں کے باوجود کابل سے مثبت ردعمل نہیں آیا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...