افغانستان سے مذاکرات کے لیے ابھی تک کوئی وفد دوحہ نہیں گیا، سیکیورٹی ذرائع
افغانستان سے مذاکرات کی تازہ صورتحال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان سے مذاکرات کیلئے ابھی تک کوئی وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ نہیں گیا۔ پاکستانی وفد کل دوحہ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اسٹیشن کی قدروقیمت انگریز دور میں بھی بہت تھی کیونکہ یہ مصروف چھاؤنی بھی تھی جہاں سے فوجیں سرحدی علاقوں میں بھیجی جاتی تھیں
روئٹرز کی خبر کی تردید
خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان حکومت سے جنگ بندی کے معاملات پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد دوحہ پہنچ چکا ہے جب کہ افغان وفد کل وہاں پہنچے گا۔ تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس دعوے کی تردید کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ لمحے اسی کمرے میں گزارے جہاں عمران خان نے قیام کیا تھا، ساری رات آگ کے گرد بیٹھے یاروں دوستوں کو یاد کرتے اور قہقہے لگاتے رہے
سیکیورٹی ذرائع کی وضاحت
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد تا حال پاکستان میں ہی ہے اور اس کے کل صبح دوحہ روانہ ہونے کا پروگرام ہے۔ اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی یہ خبر کہ پاکستانی وفد دوحہ میں موجود ہے، بے بنیاد ہے۔
جنگ بندی کی توسیع
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کا سیز فائر ہوا تھا جس میں اب توسیع کردی گئی ہے۔ دونوں فریقوں میں طے پایا ہے کہ دوحہ مذاکرات کا نتیجہ آنے تک جنگ بندی رہے گی۔








