74 سالہ شخص نے کروڑوں روپے ادا کرکے 24 سالہ خاتون سے شادی کرلی
شادی کی حیران کن خبر
جکارتا (ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں ایک 74 سالہ شخص نے کروڑوں روپے خرچ کرکے خود سے 50 سال کم عمر خاتون سے شادی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایم انسپکشن ٹیموں کے ہسپتالوں کے اچانک دورے،متعدد ایم ایس اور پرنسپل تبدیل، گڈ گورننس کیلیے ایک اور اہم قدم اٹھا لیا گیا
واقعت کا مقام
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے ایسٹ جاوا کے علاقے Pacitan Regency میں یہ حیران کن واقعہ سامنے آیا۔74 سالہ Tarman نے 24 سالہ Shela Arika سے شادی کی اور اس موقع پر دلہن کو 3 ارب انڈونیشین روپے (5 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ادا کیے۔
یہ بھی پڑھیں: البانوی وزیر اعظم نے امریکہ کو شیطان قرار دیا
اس شادی کی تقریب
شادی کی پرتعیش تقریب یکم اکتوبر کو ہوئی اور اس موقع پر دلہن کو چیک بھی دیا گیا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ اس جوڑے کی ملاقات کیسے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: دلہن کی ماں دولہے کے ساتھ بھاگ گئی، بیٹی کی شادی کیلئے رکھے زیور اور نقدی بھی لے گئی
موقع پر خوشی کا ماحول
دلہن کو چیک پیش کیے جانے کے موقع پر شادی میں موجود مہمانوں نے خوشی کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر شادی کے تحائف لینے کی بجائے میزبان کی جانب سے مہمانوں کو ایک لاکھ انڈونیشین روپے نقد دیے گئے۔ ویسے تو یہ شادی شاید وائرل نہ ہوتی مگر اس تقریب کی ویڈیو گرافی کرنے والی کمپنی کی وجہ سے ایسا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹر حیدر علی پر خاتون کاریپ کا الزام، نئے حقائق سامنے آگئے
شادی میں مشکلات
ویڈنگ فوٹوگرافی کمپنی کے مطابق شادی کے کھانے کے بعد نوبیاہتا جوڑا ادائیگی کیے بغیر چلا گیا اور ان سے رابطہ بھی نہیں ہوسکا۔ آن لائن یہ افواہیں بھی پھیل گئی تھیں کہ Tarman نہ صرف ادائیگی سے قاصر رہا بلکہ وہ وہاں سے ایک موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔ کچھ افراد کا تو خیال تھا کہ اربوں روپے کا چیک بھی جعلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی شہرقائد کو وفاق یا فوج کے حوالے کرنے کی وال چاکنگ
افواہوں کا جواب
کچھ دن بعد Tarman نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی کہ دلہن کا دیا جانے والا چیک اصلی تھا اور ان افواہوں کی تردید کی کہ وہ شادی کے بعد فرار ہوگیا تھا۔
خاندان کا موقف
دلہن کے خاندان نے بھی ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جوڑا ہنی مون پر گیا ہوا ہے۔ ویڈنگ فوٹوگرافی کمپنی کی جانب سے شکایت درج کرائے جانے کے بعد حکام نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کی ہے。








