کراچی میں طوطا پکڑنے کا چکمہ دے کر نوجوان فلیٹ سے موبائل لے اڑا
معلومات
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں طوطا پکڑنے کے بہانے ایک ملزم فلیٹ سے موبائل فون چوری کرکے فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: شاہراہ دستور پر گاڑی کی سکوٹی کو ٹکر، 2 خواتین جاں بحق
واقعہ کی تفصیلات
گلستان جوہر میں پرفیوم چوک کے قریب ایک عمارت میں شہری عبدالغفار کے گھر ایک کم عمر لڑکا آیا اور کہا کہ اس کا طوطا فلیٹ کی گیلری میں آگیا ہے جسے وہ پکڑنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی جمہوری معاشروں میں ناقابلِ قبول ٹھہرنی چاہیے، طاقت کے بل پر لوگوں کے حقِ رائے دہی سے انکار کرنا بھی دہشت گردی کو جنم دیتا ہے۔
ملزم کی چالاکی
اجازت ملنے پر وہ گیلری کی طرف گیا تو طوطا نہیں تھا۔ ملزم عبدالغفار کو گیلری کے اوپر کی جانب متوجہ کرکے یہ کہتا ہوا چلا گیا کہ وہ اوپر سے طوطے کو اڑائے گا، جو نیچے آئے تو دیکھتے رہنا۔
اہلخانہ کا شک
کافی دیر تک طوطا آیا اور نہ ہی نوجوان واپس پہنچا تو اہلخانہ کو شک ہوا۔ جس پر دیکھا تو لاؤنج میں ٹیبل سے موبائل فون غائب تھا۔








