اتنی کدورتیں ہیں تو کیونکر ملائیں ہاتھ۔۔۔
دل کی آرزو
پھر دل یہ کہہ رہا ہے چلو آرزو کریں
کچھ اور ہے نصیب مگر جستجو کریں
یہ بھی پڑھیں: مون سون چھٹے سپیل کا الرٹ جاری، 5 اگست سے بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب کا خدشہ
تنہائی کی خوبصورتی
محفل سے بھی عزیز وہ تنہائی کیوں نہ ہو
جس میں ہم اپنے آپ سے کچھ گفتگو کریں
یہ بھی پڑھیں: ایران میں پرُتشدد مظاہرے چھٹے روز میں داخل، کئی صوبوں میں سکول، یونیورسٹیاں اور سرکاری ادارے بند
خدا کی رضا
سب کچھ تری رضا سے ہی مشروط ہے تو پھر
اب تجھ سے پوچھ کر ہی کوئی آرزو کریں
یہ بھی پڑھیں: دہرے ٹیکس معاہدوں کی متوازن تشریح کی جائے: سپریم کورٹ
کدورتیں اور رابطہ
اتنی کدورتیں ہیں تو کیونکر ملائیں ہاتھ
جب ربطِ دل نہیں ہے تو کیا گفتگو کریں
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پروفیسر نے مودی کے معیشت کو لیکر بڑے دعوﺅں کا بھانڈا پھوڑ دیا
خود پسندی کا خوف
ڈر جائیں اپنے آپ سے یہ خود پسند لوگ
خود کو جو آئینے کے کبھی روبرو کریں
یہ بھی پڑھیں: مودی کی تھانیداری ختم، 28 مئی کی خوشی 10 مئی کی وجہ سے ڈبل ہو گئی: امیر مقام
دل کی الجھنیں
اب تارِ مصلحت سے الجھنے لگا ہے دل
عنبر لباس زیست کہاں تک رفو کریں
کلام
کلام :عنبرین حسیب عنبر








